0

سابق وفاقی زرتاج گل کاحج کی ادائیگی کے لیے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ

جسٹس طارق محمود جہانگیری کی زرتاج گل کی درخواست پر سماعت ‘عدالت نے نے سیکرٹری داخلہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا
اسلام آباد(نیا محاز اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11مئی۔2024 ) سابق وفاقی زرتاج گل نے حج کی ادائیگی کے لیے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکرٹری داخلہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا بعدازاں جسٹس طارق محمود جہانگیری نے زرتاج گل کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے وفاقی سیکرٹری داخلہ قانون جاننے والے سینئر افسر کو عدالت کی معاونت کے لیے مقرر کریں،مجاز افسر متعلقہ ریکارڈ کے ساتھ آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش ہو اور کیس کے حقائق سے واقف ہو.

حکم نامے میں بتایا کہ وکیل کے مطابق درخواست گزار درتاج گل کے خلاف احتجاج پر متعدد مقدمات درج، قانون کا سامنا کر رہی ہیں وکیل نے بتایا کہ زرتاج گل کسی بھی کیس میں مفرور یا اشتہاری نہیں ہیں، انہوں نے ضمانت حاصل کر رکھی ہے وکیل نے استدعا کی کہ زرتاج گل حج پر جانا چاہتی ہیں اس لیے درخواست پر جلد فیصلہ کیا جائے. درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ان کا نام ای سی ایل، نو فلائی لسٹ یا پی این آئی ایل میں شامل ہے، ان پر سفری پابندیوں کے اطلاق کی کوئی قانونی وجہ یا اخلاقی جواز موجود نہیں ہے وکیل کے مطابق سیکرٹری داخلہ کو 13 مارچ کو پروویشنل نیشنل آئیڈینٹیفیکیشن لسٹ (پی این آئی ایل) سے نام نکالنے کی درخواست دی جس کا جواب نہیں دیا گیا یاد رہے کہ وفاقی وزارت داخلہ نے کچھ ماہ قبل 9 مئی کیس سمیت مختلف الزامات کے تحت زرتاج گل کا نام ای سی ایل میں ڈالا تھا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں