0

بیوی خواب میں آ کر خون پیتی ہے” – سپاہی کی انوکھی وضاحت پر کمانڈر حیران

نئی دہلی (نیا محاذ) – بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر میرٹھ میں تعینات 44ویں بٹالین پی اے سی کے ایک سپاہی کا حیران کن خط سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا، جس میں اس نے اپنی ڈیوٹی میں لاپرواہی کی عجیب و غریب وجہ بیان کی۔

نیوز 18 کے مطابق، سپاہی نے تحریری وضاحت میں دعویٰ کیا کہ اس کی بیوی خواب میں آتی ہے، اس کے سینے پر بیٹھتی ہے اور اس کا خون پیتی ہے، جس کی وجہ سے وہ پوری رات سو نہیں پاتا اور دن بھر پریشان رہتا ہے۔

افسران نے اس کی مسلسل غیر حاضری اور خراب ڈسپلن پر جواب طلب کیا تھا، لیکن اس کی وضاحت پڑھ کر کمانڈر بھی حیران رہ گیا۔ سپاہی نے لکھا کہ وہ خواب میں بیوی کے دیے گئے عذاب کے باعث وقت پر ڈیوٹی پر نہیں پہنچ پاتا، اپنی وردی کا خیال نہیں رکھتا اور شیو بھی نہیں کر پاتا۔

سپاہی کے خط کے منظر عام پر آتے ہی سوشل میڈیا پر شدید تبصرے شروع ہوگئے۔ بٹالین حکام نے اسے ذہنی مشاورت دینے پر غور شروع کر دیا ہے، کیونکہ افسران کے مطابق وہ اکثر بدحواس نظر آتا ہے، اس کی یونیفارم غیر معیاری ہوتی ہے اور وہ بار بار تاخیر سے ڈیوٹی پر آتا ہے۔ ان وجوہات کی بنا پر اس کے خلاف سخت اقدامات اٹھانے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں