زندگی گزارنے اور زندگی جینے میں بڑا فرق ہوتا ہے ، میں نے زندگی کو جیا ہے ‘ اداکارہ کی گفتگو
لاہور (نیا محاز اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 11 مئی2024ء) فلمسٹار میرا نے کہا ہے کہ میری تاریخ پیدائش 1976ء نہیں بلکہ 1985ء ہے ، 14مئی کو اپنی سالگرہ مناتی ہوں ۔
ایک انٹر ویو میں میرا نے کہا کہ میں نے زندگی گزاری نہیں بلکہ اسے جیا ہے ، زندگی گزارنے اور زندگی جینے میں بڑا فرق ہوتا ہے ،اپنے اطمینان سے زندگی گزارنے والے ہی اسے سمجھ سکتے ہیں کہ میری بات کا کیا مقصد ہے ۔
میرا نے کہا کہ میرے اردگرد موجود لوگ میری کامیابیوں سے حسد کرتے ہیں اس لئے میں ہمیشہ حاسدین سے بچنے کی دعا کرتی ہوں ۔ میرا نے کہا کہ ہر کسی کی زندگی کا الگ اور اپنی کہانی ہوتی ہے ، مجھے یہ اچھا نہیں لگتا کہ میں خود کو دنیا کے سامنے دُکھی لڑکی کے طو رپر پیش کروں اور اس انتظار میں رہوں کہ لوگ مجھ سے ہمدردی کرنے کے لئے آئیں۔