0

کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا

ایف بی آر نے آئندہ مالی سال کیلئے وفاقی بجٹ میں پنشرز پر ٹیکس پر غور کرنا شروع کردیا
اسلام آباد( نیا محاز اخبارتازہ ترین۔ 10 مئی2024ء) کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے۔ تفصیلات کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ میں پنشنرز پر ٹیکس کی تجویز پیش کر دی گئی۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے آئندہ مالی سال کے لیے وفاقی بجٹ میں پنشرز پر ٹیکس پر غور کرنا شروع کردیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع نے بتایاکہ ٹیکس نیٹ کو بڑھاتے ہوئے ایک لاکھ کے برابر یا اس سے زیادہ پنشن وصول کرنے والوں پر دس فیصد ٹیکس کی تجویز زیر غور ہے۔پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے بھی بجٹ تجاویز میں کہا کہ تمام آمددنیوں پر ٹیکس لگایا جائے، ایک لاکھ سے زائد پنشن ہولڈر پر 10فیصد ٹیکس لگایا جائے۔دوسری جانب ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے کہاکہ اس سے ٹیکس گزاروں کی تعداد میں اضافہ ہوگا، علاوہ ازیں غیرمنقولہ جائیداد کی ہولڈنگ کی مدت واپس لی جائے اور ہر فروخت اور خریداری کے لین دین پر کیپٹل گین ٹیکس نافذ کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں