0

سلمان خان کی پریشانی ختم، نئی فلم کیلئے ’ہیروئن‘ ڈھونڈلی

ممبئی (نیا محاز) بالی وُڈ کے معروف اداکار سلمان خان ان دنوں اپنی فلم کو لے کر پریشان تھے، تاہم معروف اداکارہ نے ان کی پریشانی حل کر دی ہے اور انہیں لڑکی مل گئی ہے ۔

آج نیوز نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ سلمان خان کو ان کی فلم ’سکندر‘ کے لیے اداکارہ مل گئی ہیں، اور اب نئی اداکارہ سلمان کان کے ساتھ پہلی مرتبہ دکھائی دیں گی۔

ذرائع کے مطابق تاہم ساؤتھ انڈین اداکارہ رشمیکا مندانا سلمان خان کے مدمقابل فلم ’سکندر‘ میں نظر آئیں گی۔این ڈی ٹی وی کے مطابق ساؤتھ انڈین اداکارہ کی جانب سے ردعمل بھی دیا گیا ہے، اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں بے انتہا خوش ہوں اور فلم سکندر کا حصہ بننے پر فخر محسوس کر رہی ہوں۔
انسٹاگرام پر خبر شئیر کرتے ہوئے اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ میرے مداح میرے نئے پراجیکٹ سے متعلق تجسس میں مبتلا تھے تو اب انہی کے لیے یہ رہا سرپرائز!۔

ساتھ ہی اداکارہ نے فلم ریلیز کی تاریخ بھی بتا دی کہا کہ فلم عید 2025 کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔
فلم کے میکرز ناڈیا والا گرینڈ سن کی جانب سے جمعرات کے روز اداکارہ سے متعلق اعلان کیا تھا، جبکہ فلم اگلے سال 2025 میں ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں