اسلام آباد (نیا محاز)پاکستان تحریک انصاف نے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شیر افضل مروت کو شو کاز نوٹس پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کی جانب سے جاری کیا گیا ، جس کے متن کے میں کہا گیاہے کہ آپ کے غیرذمہ دارانہ بیانات سے پارٹی کے مفادات کو نقصان پہنچا، بانی پی ٹی آئی کی ہدایات کے باوجود آپ نے بیانات دیے۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آپ کے بیان سے پارٹی ممبران اور سٹیک ہولڈرز کے درمیان تعلقات خراب ہوئے، آپ تین روز کے اندر اندر جواب دیں ورنہ کارروائی کی جائے گی۔شوکاز نوٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر آپ کا جواب اطمینان بخش نہ ہوا تو پارٹی آپ کے خلاف ایکشن لے گی۔