0

ایسا نہیں ہو سکتا ایک ایس ایچ او خود عدالت لگالے، اپیل ایس پی سنے اور توثیق آئی جی کرے،سلمان اکرم راجہ کے دلائل

اسلام آباد(نیا محاذ)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر سلمان اکرم راجہ نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ میں بھارتی آرمی ایکٹ اور پاکستان کے آرمی ایکٹ کا تقابلی جائزہ پیش کرنا چاہتا ہوں،ایسا نہیں ہو سکتا ایک ایس ایچ او خود عدالت لگالے، اپیل ایس پی سنے اور توثیق آئی جی کرے،بھارت میں ملٹری ٹرائل کیخلاف اپیل ٹریبونل میں جاتی ہے، ٹریبونل اپیل میں ضمانت بھی دے سکتا ہے، شفاف ٹرائل کا حق ہوتا ہے۔نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق فوجی عدالتوں میں سویلینز ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت جاری ہے،جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7رکنی آئینی بنچ سماعت کررہا ہے،دوران سماعت جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ آرمی ایکٹ کا اطلاق اس وقت ہوتا ہے جب سویلین آرمڈپرسنل کو اکسانے کی کوشش کرے،کیا آرٹیکل 10اے صرف سویلین کی حدتک ہے یا اس کا اطلاق ملٹری پرسنل پر بھی ہوتا ہے؟جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ آپ صرف اپنے کیس تک محدود رہیں،ہم باقی سوالات کسی اور کیس میں جب آئے گا تو دیکھ لیں گے۔

سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ آرٹیکل 175کی شق 3کا فائدہ سویلین اور آرمڈفورسز دونوں کو دینا ہوگا، جسٹس حسن اظہر نے کہاکہ بعض اوقات ملک دشمنی ایجنسیاں سویلینز کو استعمال کرتی ہیں، آرمی ایکٹ کی شق ٹوون ڈی ون اور ٹوون ڈی ٹو کو کالعدم قراردیا گیا ہے، ایسے تو دشمن ایجنسیوں کیلئے کام کرنے والوں کا بھی ملٹری ٹرائل نہیں ہو سکے گا۔

سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ میں بھارتی آرمی ایکٹ اور پاکستان کے آرمی ایکٹ کا تقابلی جائزہ پیش کرنا چاہتا ہوں،ایسا نہیں ہو سکتا ایک ایس ایچ او خود عدالت لگالے، اپیل ایس پی سنے اور توثیق آئی جی کرے، بھارت میں ملٹری ٹرائل کیخلاف اپیل تریبونل میں جاتی ہے،ٹریبونل اپیل میں ضمانت بھی دے سکتا ہے، شفاف ٹرائل کا حق ہوتا ہے،جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ کیا بھارت کے آرمی ایکٹ میں ٹوون ڈی ون اور ٹوون ڈی ٹو ہے؟وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ یہ شقیں بھارت میں نہیں ہیں،جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ اگر بھارت میں یہ شقیں ہی نہیں ہیں تو آپ تقابلی جائزہ کیسے لے سکتے ہیں؟جسٹس امین الدین خان نے کہاکہ ہمارا قانون الگ ہے، بھارت کا قانون الگ ہے،جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ سویلین اور ملٹری پرسنلز دونوں پاکستان کے شہری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں