بارسلونا (نیا محاذ )صدر منہاج یورپین کونسل بلال اشرف اپل سیرت النبیﷺ کانفرنس میں شرکت کے لیے ڈنمارک سے سپین کے شہر بارسلونا پہنچ گئے۔ بارسلونا ایئرپورٹ پر منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے صدر محترم ظل حسن قادری سمیت نوید احمد اندلسی، حافظ محمد موسٰی اور محمد عتیق نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔یاد رہے منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے زیرِ اہتمام ہونیوالی تقریب میں مختلف دینی، سماجی اور علمی شخصیات شرکت کریں گی۔ اس روحانی و علمی محفل کے مہمانِ خصوصی جگر گوشہ شیخ الاسلام، چیئرمین سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری ہوں گے، اور خصوصی خطاب فرمائیں گے۔
اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے بلال اپل کا کہنا تھا کہ یہ بابرکت محفل حضور نبی اکرمﷺ کی سیرتِ طیبہ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالنے اور اُمت مسلمہ کو نبی کریمﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی ترغیب دینے کے لیے منعقد کی جا رہی ہے۔ کانفرنس میں مقامی اور بین الاقوامی علماء، مشائخ اور منہاج القرآن کے رفقاء سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کی طرف سے تمام عاشقانِ رسولﷺ کو اس نورانی محفل میں شرکت کی دعوت ہے تاکہ سب مل کر بارگاہِ رسالتﷺ میں محبت و عقیدت کا نذرانہ پیش کر سکیں۔
0