نوشہرو فیروز(نیوزڈیسک)پیر آف رانی پور کے بنگلے میں مبینہ طورپر چوری ہوگئی جس کے خلاف مرید سراپا احتجاج بن گئے۔
مورو پولیس تھانہ کی حدود بائی پاس کے مقام پر پیر آف رانی پور پیر عاشق محی الدین شاہ کے بنگلے میں نقب لگا کر چور لاکھوں مالیت کے طلائی زیورات، نقدی اور قیمتی سامان چرا کر لے گئے، چوری کی واردات کیخلاف مریدوں نے احتجاج کیا۔
دوسری طرف ہالانی پولیس تھانہ کی حدود میں کباڑی مافیا کا ایک کارندا فرحان خاص خیلی آئرن سٹور کے پاس لگے ہوئے ٹرانسفارمر کی کوائل چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا، چور کو دھلائی کے بعد شہریوں نے پولیس حوالے کر دیا ہے، پولیس کے مطابق وہ تحقیقات کر رہی ہے۔