کراچی (نیا محاز اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 10 مئی2024ء) پاکستانی اداکار آغا علی نے ایوارڈز شو میں نہ جانے اور اپنے کیرئیر کے دوران اب تک صرف ایک ہی ایوارڈ لینے پر بات کی ہے۔
یوٹیوب چینل پر دیے گئے انٹرویو کے دوران آغا علی نے بتایا کہ وہ 100 ڈراموں میں کام کرچکے ہیں لیکن انہیں اپنے کیرئیر کے دوران آج تک صرف ایک ایوارڈ ملا ہے،
وہ کسی لابی کا حصہ نہیں جب کہ ان کے پاس عوام کا بہت بڑا ایوارڈ ہے۔
آغا علی کا کہنا تھا کہ انڈسٹری کا ایک بہت بڑا حصہ ہے جو مجھے تسلیم نہیں کرتا، ایسے لوگ میری دفعہ میں آنکھیں بند کرلیتے ہیں، میرے ڈرامے ریویو نہیں ہوتے ، جس سال میرے ڈراموں نے ریکارڈ توڑ ٹی آر پی حاصل کی اس سال بھی میری نومینیشن نہیں تھی، میں اب تالیاں بجانے بھی ایوارڈز شو میں نہیں جاتا لیکن میں جانا چاہتا ہوں کیوں کہ مجھے انڈسٹری کے اس بڑے حصے پر دکھ ہے جو مجھے تسلیم نہیں کرتے لیکن میں انہیں تسلیم کرتا ہوں