0

بنگلہ دیش میں شیخ مجیب الرحمٰن کی تصویر پر “جوتا برسائی مہم” شروع کر دی گئی

ڈھاکہ ( نیوزڈیسک )شیخ مجیب الرحمٰن کی تصویر پر جوتا برسائی مہم ، ڈھاکہ یونیورسٹی میٹرو ریل کی نیچے شیخ مجیب کی تصویر بناکر اسے نفرت کا مینار قرار دیدیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق شیخ مجیب الرحمٰن بنگلہ دیش کے سب سے بڑے آمر، ظالم حکمران تھے جنہوں نے سب طاقت اپنی مٹھی میں بند کر کےاپنی ذاتی پیرا ملٹری فورس رکھی اور مکتی باہنی بناکر اپنے مخالفین کو چن چن کر قتل کیا۔

شیخ مجیب الرحمٰن نے اپنے مظالم چھپانے کے لیے میڈیا و اخبارات کی آزادی کو دبوچا۔ ان کی نااہلیت اور کرپشن کی وجہ سے 1974 ء میں قحط میں لاکھوں لوگ بھوک سے مرے مگر ان کے خوشامدیوں نے ملک کے سارے وسائل کو اپنے قبضے میں لے رکھا تھا۔ گزشتہ 15 برسوں میں شیخ مجیب الرحمٰن کے برے اعمال کے خلاف بولنا ایک گستاخی سمجھا جاتا تھا اور گستاخی کا مقدمہ بناکر انہیں جیل میں بند کر کے تشدد کیا جاتا۔ عوامی لیگ شیخ مجیب کو خدا کا درجہ دے کر بنگلہ دیشی عوام کو ان کی پرستش کرنے پر مجبور کرتی تھی۔
عوام کا اربوں روپے کا بجٹ شیخ مجیب الرحمٰن کی مورتیوں، مجسموں اور فلمیں بنانے پر خرچ کیا جاتا تھا۔ قلم سے لے کر کتاب تک، کھانے پینے اٹھنے بیٹھنے ہر جگہ مجیب مجیب مجیب کے نعرے لگانے پر مجبور کیا جاتا، اور ایک علیٰحدہ مذہب مجیب ازم قائم کیا تھا۔ اس مذہب کے نام پر عوامی لیگ کے علاوہ باقی تمام سیاسی جماعتوں کو جیلوں میں بند کر تشدد کیا جاتا تھا۔موجودہ بنگلہ دیشی نوجوانوں کے دلوں میں شیخ مجیب الرحمٰن کی کوئی جگہ و احترام نہیں۔ نوجوانوں میں ایسے جھوٹے مجیب ازم کے خلاف نفرت ہے اور رہے گی۔ اور نوجوان ان کے خلاف نفرت کے مینار و مجسمے پر جوتے پھینکتے رہیں گے۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق بنگلہ دیش کے نوجوانوں نے کہا ہے کہ ہم ہر بار شیخ مجیب کی تصویر پرجوتا برسانے کا مقابلہ منعقد کیا کریں گے۔ ہم ان کے ظالم اعمال کو جتنا بھی چھپانے کی کوشش کی جائے ہم اسے آگےبڑھ کر افشاں کریں گے تا کہ مجیب ازم کی بنیاد پر کوئی سیاسی مفاد دوبارہ نہ حاصل کرے اور شیخ مجیب الرحمٰن کے کالے کرتوت کوئی بھول نہ جائے ہم یہ کبھی نہیں ہونے دیں گے۔
شیخ مجیب کے گال پر
سب مل کر جوتا ماریں

شیخ مجیب مردہ آباد

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں