اسلام آباد ( نیا محاذ ) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب معاشی صورتحال پر بھی کھل کر بول پڑے۔پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معیشت کے بارے میں اعداد و شمار نیچے آئے ہیں یہاں سب اچھا بتایا جا رہا ہے۔اعداد و شمار دیکھ لیں مہنگائی کہاں ہے، گیس لوڈ شیڈنگ بحران ہے۔حکومت سے مذاکرات آج ہوں گے، دیکھیں کہاں تک بات ہوتی ہے۔
0