لاہور(نیا محاذ)سپیشل سینٹرل عدالت میں ایف آئی اے منی لانڈرنگ مقدمے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے،عدالت نے مونس الٰہی کی دوبارہ گرفتاری کیلئےا قدامات کرنے کا حکم دے دیا۔نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ مونس الٰہی، محمد جبران کی بیرون ملک سے گرفتار ی کیلئے دوبارہ اقدامات کئے جائیں،آئندہ سماعت پر گرفتاری سے متعلق اقدامات کی رپورٹ پیش کی جائے۔
تحریری حکم میں مزید کہا ہے کہ جے آئی ٹی کے ہیڈ عمرے پر ہونے کے باعث عدالت پیش نہیں ہوئے،پرویز الٰہی کی بریت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے دلائل طلب کرلئے،سپیشل سینٹرل عدالت کے جج تنویر احمد شیخ نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کیا،حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سپیشل سینٹرل عدالت کیس کی سماعت 20جنوری کو کرے گی۔