0

صدر لاہور ہائی کورٹ بار نے عام شہریوں کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کی مذمت کر دی

لاہور ( نیا محاذ )صدر لاہور ہائی کورٹ بار اسد منظور بٹ نےعام شہریوں کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کی مذمت کر دی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد منظور بٹ نے کہا کہ وطنِ عزیز میں سول مارشل لاء چل رہا ہے، 26 ویں آئینی ترمیم کے اثرات اب آنا شروع ہو گئے ہیں۔ عام شہریوں کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کی مذمت کرتے ہیں۔آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں کو فیصلے جاری کرنے کی اجازت دی ہے۔

“جنگ ” کے مطابق صدر لاہور ہائی کورٹ نے کہا کہ عدلیہ کا وقار عوام کے سامنے بلند ہونا چاہیے، جوڈیشل کمیشن میں جسٹس مندوخیل کی رائے کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں