لاہور ( نیا محاذ)وزیراعلیٰ پنجاب کے جیل ریفارمز ایجنڈا کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے جیل خانہ جات میں تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق آفتاب احمد کو سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل لودھراں، سپرنٹنڈنٹ جیل طاہر مجید انسپیکٹوریٹ آف پریزن پنجاب، راؤ ندیم اقبال ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ جیل خانیوال، جمشید احمد ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جوڈیشل ڈسٹرکٹ جیل ملتان، محمد محسن ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ جیل جہلم، محمد عمران بٹ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جوڈیشل ڈسٹرکٹ جیل گجرات، سہیل انور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈویلپمنٹ ڈسٹرکٹ جیل پاکپتن، عبدالشکور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو سب جیل شجاع آباد، محمد فہیم ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو جوینائل جیل بہاولپور، ناصر نواز ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جوڈیشل سینٹرل جیل گوجرانوالہ اور یاسر اعجاز کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈویلپمنٹ سینٹرل جیل بہاولپور تعینات کیا گیا ہے۔
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے بتایا کہ انتظامی وجوہات کے علاوہ جیل ریفارمز پالیسی کے مطابق تمام افسران کو کم از کم 1 سال اور زیادہ سے زیادہ 3 سال تک ایک مقام پر پوسٹنگ دی جا رہی ہے اور تمام افسران کی کارکردگی کا مستقل جائزہ لیا جا رہا ہے۔
0