اٹک (ویب ڈیسک) محکمہ تعلیم پنجاب نے سیاسی سرگرمیوں میں ملوث 2 خواتین سمیت 3 اساتذہ کو معطل کردیا۔اٹک میں سوشل میڈیا پر توہین آمیز ریمارکس اور سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر 2 خواتین سمیت 3 ٹیچرز کے خلاف سخت اقدام اٹھایا گیا، محکمہ تعلیم پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق معطل کیے گئے اساتذہ حضرو اور جنڈ کے اسکولوں میں تعینات تھے۔نوٹیفکیشن کے مطابق خواتین اساتذہ کو ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ابتدائی تعلیم اٹک میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
0