0

چیمپئنزٹرافی کیلئے پاکستان اور بھارت کے میچز کیلئے نیوٹرل وینیو طے پا گیا

اسلام آباد(نیا محاز)چیمپئنزٹرافی کیلئے پاکستان اور بھارت کے میچز کیلئے نیوٹرل وینیو طے پا گیا۔نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق یو اے ای بورڈ کے سربراہ شیخ نہیان مبارک النہیان اورچیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی ملاقات ہوئی ہے،ملاقات گزشتہ شب گھوٹکی میں شیخ نہیان کے خصوصی خیمے میں ہوئی،شیخ نہیان مبارک النہیان اورچیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی ملاقات میں نیوٹرل وینیو کا معاملہ طے پا گیا۔

چیمپئنزٹرافی 2025میں بھارت کے میچز کیلئے یو اے ای کو نیوٹرل وینیوبنانے کا فیصلہ کیا گیا،آئی سی سی چیمپنزٹرافی میں دبئی نیوٹرل مقام ہو گا،چیمپئنزٹرافی کا پہلا میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوگا جبکہ پاکستان اور بھارت کامیچ 23فروری کو دبئی میں ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں