0

ای ڈاٹ کو کے وفد کا پی ٹی اے کا دورہ

چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)، میجر جنرل (ریٹائرڈ) حفیظ الرحمان نے ای ڈاٹ کو کے وفد سے ملاقات کی جس میں پاکستان کے ٹیلی کمیونیکیشن سیکٹر میں حالیہ پیشرفت کے دائرہ کار میں کمپنی کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا
اسلام آباد (نیا محاز اخبارتازہ ترین۔ 09 مئی2024ء) چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)، میجر جنرل (ریٹائرڈ) حفیظ الرحمان نے ای ڈاٹ کو کے وفد سے ملاقات کی جس میں پاکستان کے ٹیلی کمیونیکیشن سیکٹر میں حالیہ پیشرفت کے دائرہ کار میں کمپنی کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفد کی قیادت گروپ سی ای او محمد عدلان احمد تاج الدین نے کی۔

ملاقات کے دوران، دونوں فریقین کی جانب سے پاکستان میں کنیکٹیویٹی انفراسٹرکچر کی پائیداری کے لیے ای ڈاٹ کو کے مستقبل کے منصوبوں اور ملک کی ڈیجیٹل تبدیلی کی مزید توسیع کے لیے مقامی مارکیٹ کے مطابق سرمایہ کاری کے مواقعوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں