0

صوبہ سندھ کے علاقے دادو میں نوجوان کے خودکشی سے قبل ریکارڈ ویڈیو پیغام نے ہنگامہ برپا کر دیا

دادو (ویب ڈیسک) دادو کے علاقے میہڑ میں نوجوان نے پنکھے سے پھندا لگاکرمبینہ خودکشی کرلی۔نجی ٹی وی” جیو نیوز” کے مطابق نوجوان کا مبینہ خودکشی سے پہلے ویڈیو بیان سامنے آگیا جس میں نوجوان نے الزام عائد کیا کہ میں بچپن میں جیب کترا تھا اور مجھے مجرم بنانے والا پولیس اہلکار ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب جب میں جرم چھوڑ چکا ہوں تو پولیس مجھے تنگ کر رہی ہے۔بعد ازاں نوجوان نے پنکھے سے پھندا لگاکرمبینہ خودکشی کرلی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان پر میہڑ کے مختلف تھانوں میں چوری کے مقدمات درج ہیں اور وہ پولیس مقابلے میں زخمی بھی ہوچکا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں