اسلام آباد(نیامحاذ)جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ صدر کو دوسرے اعتراض کا آئینی استحقاق حاصل نہیں،آئین کہتا ہے صدر10روز میں دستخط نہیں کرتے تو بل ایکٹ بل جاتا ہے،طے ہوا کہ یہ ایکٹ بن چکا ہے،مدارس رجسٹریشن ترمیمی بل ایکٹ بن چکا ہے۔مولانا فضل الرحمان نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ کی جانب سے ڈرافٹ بنا اور ایوان میں پیش ہوا،پہلی خواندگی ہوئی دوسری خواندگی شق وار ہو رہی تھی،دوران قانون سازی اس قانون سازی میں تبدیلیاں لائی گئیں،ہم نے کہااس قانون سازی کا حصہ نہیں بنیں گے،اس ایوان میں جس وقت 26ویں ترمیم پر بات ہو رہی تھی،ہم نے کہااس مرحوم اور معصوم بل کا یہاں قتل کیاگیا اس کو بھی لائیں،ہم نے یہ نہیں کہا کہ مدارس کو اس بل سے نکال دیں،بہتر ہوتا اگر یہاں ایاز صادق موجود ہوتے تو روبرو پیش کرتا۔
0