کراچی (ویب ڈیسک) کراچی میں گلستان جوہر کے حسین ہزارہ گوٹھ میں لڑکی کو گولی لگنے سے ہلاکت اور نوزائیدہ بچی کے زخمی ہونے کا معاملہ مشکوک ہوگیا۔گلستان جوہر بلاک 11 حسین ہزارہ گوٹھ میں ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب فائرنگ سے لڑکی دعا جاں بحق جبکہ اس کی بھانجی انوشہ زخمی ہوگئی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لڑکی کو گزشتہ رات شدید زخمی حالت میں پہلے نجی ہسپتال اور پھر جناح ہسپتال لایا گیا، مقتولہ خاتون کے اہل خانہ مسلسل بیانات بدل رہے ہیں۔پولیس کے مطابق پہلے اہلخانہ کی جانب سے پولیس کو دیے گئے بیان میں کہا گیا کہ گھر میں فائرنگ ہوئی پھر بعد میں بتایا کہ گلی میں فائرنگ ہوئی، فائرنگ کرنے والے افراد کو نہیں دیکھا گیا۔
پولیس کا دعویٰ ہے کہ معاملہ مشکوک لگتا ہے، مقتولہ کی لاش کی اطلاع ہسپتال سے ملی، معاملے کی باریک بینی سے تحقیقات کررہے ہیں، بہت جلد اصل ملزمان تک پہنچ جائیں گے، اب تک ایف آئی آر بھی درج نہیں کرائی گئی۔