0

بلوچستان کے ضلع ژوب میں زلزلے کے جھٹکے

ژوب(نیا محاذ)بلوچستان کے ضلع ژوب میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4 ریکارڈ کی گئی جبکہ گہرائی 33 کلومیٹر اور مرکز ژوب سے 61 کلومیٹر شمال مغرب کی جانب تھا۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ،زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگ گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے، زلزلے سے کوئی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں