ساڑھے 12ایکٹر رقبے کے مالک کسانوں کو پہلے آیئے پہلے پایئے کی بنیاد پر باردانہ جاری کیا جائیگا
لاہور (نیا محاز اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 08 مئی2024ء) وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر پاکستان ایگریکلچرل سٹوریج اینڈ سروسز کارپوریشن (پاسکو ) کسانوں سے کل ( جمعرات ) سے گندم خریداری کا آغاز کرے گا ۔ ترجمان کے مطابق پاسکو کی جانب سے آج ( جمعرات ) سے رجسٹریشن کا آغاز کیا جائے گا جو کہ خریداری کا ہدف پورا ہونے تک جاری رہے گا ۔ ایسے تمام کاشت کار جن کا رقبہ ساڑھے 12ایکٹر تک ہے اور وہ صرف پاسکو کے تفویض کردہ علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں وہی رجسٹریشن کرانے کے اہل ہوں گے ۔
رجسٹریشن کرانے والے کسانوں کو 8ارب بوریاں ( سو کلو گرام ) فی ایکٹر اور زیادہ سے زیادہ سو عدد بوریاں جاری کی جائیںگی ۔ باردانہ پہلے آیئے پہلے پائیے کی بنیاد پر جاری کیا جائے گا جو کہ رجسٹریشن اور ریونیو ریکارڈ کی تصدیق سے مشروط ہو گا ۔ ترجمان کے مطابق اہل امیدوار بذریعہ مطلوبہ باردانہ سکیورٹی 530روپے فی بیگ کے حساب سے پے آرڈر ، ڈیمانڈر ڈرافت یا کال ڈیپازٹ کی صورت میں جمع کرانے کے بعد سنٹر انچارج سے باردانہ وصول کر سکیں گے ۔ ترجمان کے مطابق کاشتکاروں کو کسانوں کو فی بوری (100کلو گرام ) 40روپے ڈلیوری چارجز کی مد میں ادا کیے جائیں گے ۔