0

حارث رؤف آئی سی سی مینز پلیئر آف دی منتھ قرار

دبئی(نیا محاذ)قومی فاسٹ بولرحارث رؤف آئی سی سی مینز پلیئر آف دی منتھ قراردیئے گئے ہیں۔نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق حارث رؤف نے بھارت کے جسپریت بمرا اور جنوبی افریقا کے مارکویانس کو پیچھے چھوڑا،حارث رؤف نے آسٹریلیا میں تاریخی ون ڈے سیریز کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا،حارث رؤف نے نومبر میں 18وکٹیں حاصل کرکے ایوارڈ اپنے نام کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں