0

عالیہ بھٹ نے میٹ گالا کے کارپٹ پر حسن کے جلوے بکھیر دیئے

دیدہ زیب ساڑھی کو تقریباً 163 کاریگروں نے 1965 گھنٹوں میں تیار کیا
نیویارک (نیا محاز اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 08 مئی2024ء) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے میٹ گالا 2024 کے کارپٹ پر اپنے حسن کے جلوے بکھیر دیئے۔میٹ گالا کا انعقاد ہر سال مئی میں امریکا کے شہر نیویارک کے میٹروپولیٹن میوزیم آف آرٹس کاسٹیوم انسٹی ٹیوٹ میں ہوتا ہے جس میں دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے معروف فلمی ستارے اور ماڈلز شرکت کرتے ہیں۔

رواں سال بھارت سے عالیہ بھٹ نے پھلوں سے مزین ملبوسات زیب تن کرکے شرکت کی، اس سال میٹ گالا 2024 کی تھیم ’گارڈن آف ٹائم‘ رکھی گئی تھی۔بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ نے میٹ گالا 2024 میں معروف ڈیزائنر کی تیار کردہ 9 گز کی ساڑھی پہن کر شرکت کی، جس پر ہاتھوں سے خوبصورت پھولوں کی کڑھائی کی گئی تھی، تاہم عالیہ کی ساڑھی کے 23 فٹ لمبے پلو نے سب کی توجہ سمیٹ لی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس عالمی فیشن ایونٹ میں اداکارہ کی روایتی مگر دیدہ زیب ساڑھی کو تقریباً 163 کاریگروں نے 1965 گھنٹوں میں تیار کیا ہے۔میٹ گالا میں عالیہ بھٹ کی لک اور ان کے حسن کے چرے رہے جبکہ سوشل میڈیا پر بھی اداکارہ کی خوبصورتی کی خوب تعریفیں کی جا رہی ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں