0

مریم نواز نے اپنی ہی پارٹی کا پول کھول دیا

لاہور (نیا محاز ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنی ہی پارٹی کا پول کھول دیا، ان کا کہنا ہے کہ ایم این ایز اور ایم پی ایز پولیس کے تبادلوں کی سفارش کرنا چھوڑ دیں، سیاسی تقرریوں پر پولیس پرفارم نہیں کرتی۔

پھول نگر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نےکہا کہ ماضی میں گندم خریدنےمیں کرپشن کے انبار تھے جس کے راستے بند کر دیے، پنجاب میں گندم کی کوئی قلت نہیں، کسان کو اگلے چند ماہ میں ریلیف ملے گا۔

مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ ایک شخص ایسا بھی تھا جو کہتا تھا آلو، پیاز، ٹماٹر کی قیمت معلوم کرنے نہیں آیا، وہ وعدہ کرتی ہیں کہ پنجاب کے لوگوں کی روٹی اور سبزی سب ان کی ذمہ داری ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کسان کے لیے اگلے چند ماہ میں 400ارب روپے کے پیکیج اور آسان قرض پر زرعی مشینری دینے کا اعلان بھی کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں