متحدہ عرب امارات ٹرمپ کے ’غزہ بورڈ آف پیس‘ میں شامل ہونے والا پہلا مسلم ملک بن گیا

1

عرب میڈیا کے مطابق اس بات کا اعلان یو اے ای کی وزارتِ خارجہ نے منگل کے روز جاری بیان میں کیا۔

 جس میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی غزہ بورڈ آف پیس میں فعال شمولیت اور عملی شراکت کے لیے تیار ہے۔

وزارتِ خارجہ کے مطابق یو اے ای بورڈ آف پیس کے مشن میں مؤثر کردار ادا کرے گا اور عالمی سطح پر تعاون، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کے لیے امریکا کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔

اس طرح متحدہ عرب امارات نہ صرف پہلا مسلم بلکہ اُن اوّلین ممالک میں بھی شامل ہوگیا جس نے کھل کر اس امریکی اقدام کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

یاد رہے کہ ٹرمپ کے غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت وہاں حماس کی جگہ ایک عالمی بورڈ کے ذریعے امورِ مملکت چلانے کا امن منصوبہ پیش کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں