مشکل وقت میں ایرانی قیادت و عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، وزیراعظم کا سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کو خط

1

وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے ایران کے رہبر معظم مجتبیٰ خامنہ ای کو خط لکھا ہے جس میں ان کے والد اسلامی جمہوریہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے اور انہیں سپریم لیڈر کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارک باد بھی دی گئی ہے۔

وزیراعظم نے اپنے پیغام میں ایران کے برادر عوام اور وسیع تر امت مسلمہ کے لیے پاکستانی عوام کی طرف سے تعزیت اور دعاؤں کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شہادت کی وجہ سے پاکستانی عوام شدید دکھ میں ہے اور اس مشکل وقت میں ایران کی قیادت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وزیر اعظم نے اس اہم ذمہ داری کو سنبھالنے پر ایران کے رہبر معظم مجتبیٰ خامنہ ای کو مبارک باد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ ان کی قیادت آنے والے برسوں میں امن، استحکام، وقار اور خوش حالی کی طرف ایران کی رہنمائی کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں