سانحہ گل پلازہ : قومی اسمبلی میں حکمران اتحاد آمنے سامنے، ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ

1

قومی اسمبلی اجلاس ڈپٹی اسپیکر غلام مصطفی شاہ کی زیر صدارت ہوا اور ایم کیو ایم کے مطالبے پر اجلاس کا ایجنڈا معطل کر کے کراچی میں پیش آنے والے سانحہ گل پلازہ پر بحث کی گئی اور اس دوران حکمران اتحاد تقسیم ہوا اور سیاسی جماعتیں آمنے سامنے آ گئیں، ایک دوسرے پر الزمات کی بوچھاڑ کر دی۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رکن فاروق ستار نے قومی اسمبلی میں گل پلازہ آتشزدگی پربحث کرتے ہوئے کہا کہ یہ قومی سانحہ ہے گل پلازہ کو سانحہ قرار دیا جائے، ایم کیوایم اور وفاقی حکومت کراچی کےعوام کےمسائل حل کرنے کے لیے سنجیدہ ہے، کراچی کو 26کروڑ گیلن پانی فراہم کرنے کے منصوبہ شروع کرنے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ گل پلازہ سانحے کے 22 گھنٹے بعد پہنچے، جماعت اسلامی کا نمائندہ بھی 20 گھنٹے بعد آیا، گورنر سندھ کامران ٹیسوری ساری رات وہاں موجود رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ تیسرے درجے کی آگ تھی مگر کراچی کی انتظامیہ لاپرواہ رہی، فائر فائٹر فرقان شہید نے اپنی جان دے کر آگ بچھانے کی کوشش میں جان کی بازی ہار گیا، اب بھی 80 لوگ لاپتا ہیں۔

فاروق ستار نے کہا کہ کراچی شہر 4 کروڑ آبادی کا شہر ہے، صدرآصف علی زرداری اپنی تقریر میں کہہ چکے ہیں، مگر کراچی کی آبادی کو دو کروڑ ظاہر کیا جاتا ہے، 4 کروڑ کی آبادی کے لیے محض 100 فائربریگیڈ ہیں جن میں سے 50 خراب ہیں، پورے شہر کے لیے محض 25 فائر بریگیڈ اسٹیشنز ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پارک اور باغ ختم کر رہے ہیں، قومی اسمبلی کراچی کےمسائل کے لیے اقدامات کیے، 50 فیصد سے زائد تجارتی مراکز ایسے ہیں جہاں فائربریگیڈ یا ایمرجنسی کےآلات نہیں، چین سے اینٹی فائر غبارے منگوائے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ گل پلازہ میں نہیں کراچی کے ہر شہری کے دل میں آگ لگی ہے، ہم چاہتے ہیں صوبائی حکومت کےساتھ تعاون کریں لیکن آپ بھی کام کریں، آئیے مل کر کراچی کو ظہران ممدانی کا نیویارک یا صادق خان کا لندن بنائیں، آئیے 140 اے کو 28 ویں ترمیم کاحصہ بنائیں اور اس کو سیاست کی نذر نہ کریں کیونکہ یہ عوامی حقوق کامعاملہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں