0

پی ایس ایل 10 کا پلیئرز ڈرافٹ 11 جنوری کو ہو گا

لاہور(نیا محاذ)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کا پلیئرز ڈرافٹ 11 جنوری کو ہو گا۔
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے ذرائع کے مطابق پی ایس ایل 10 کے لیے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن آئندہ ہفتے سے کیے جانے کا امکان ہے۔ اور پلیئرز ڈرافٹ کا انعقاد بیرون ملک کرنے کے لیے دبئی یا لندن کی تجویز ہے۔

ڈرافٹ بیرون ملک ہو گا یا پاکستان میں اس کا فیصلہ آئندہ میٹنگ میں ہو گا۔ آئی پی ایل میں نظرانداز ہونے والے غیر ملکی کرکٹرز کو بھی شامل کیا جائے گا۔ پی ایس ایل میں انگلش کھلاڑیوں کی شمولیت ای سی بی کے این او سی سے مشروط ہو گی۔انگلش پلیئرز اور ای سی بی کے درمیان این او سی کے معاملے پر تنازع چل رہا ہے۔ تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) تمام کھلاڑیوں کی دستیابی یقینی بنانے کے بعد حتمی فہرست جاری کرے گا۔ ڈرافٹ کے لیے 400 سے زائد غیرملکی کھلاڑیوں کو رجسٹرڈ کرنے کا امکان ہے۔

پی سی بی کی جانب سے ڈرافٹ کے لیے کھلاڑیوں کی فہرستوں پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔ کین ولیم سن، جونی بیراسٹو، ڈیرل مچل، ڈیوڈ وارنر، عادل رشید سمیت متعدد نام زیر غور ہیں۔

ذرائع کے مطابق اسٹیو اسمتھ، وین ڈر ڈوسن، جیمز اینڈرسن اور شکیب الحسن کو ڈرافٹ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ جبکہ ایون لوئس، عقیل حسین، کیشو مہاراج، میتھیو شارٹ، ریزا ہینڈرکس اور جارج کا نام بھی زیرغور ہے۔ لٹن داس، سکندر رضا، بلیسنگ مزرابانی، ناہید رانا، جیئڈن سیلز، شائے ہوپ بھی ڈرافٹ کا حصہ ہوسکتے ہیں۔ایلکس ہیلز، ٹائمل ملز، کولن منرو، برینڈن کنگ، مہدی حسن اور ڈیوڈ ملان کے بھی ڈرافٹ میں شامل ہونے کا امکان ہے۔ اور جیمز نیشم، تسکین احمد، کائل میئرز، تبریز شمسی، محمد نبی اور رحکیم کورنویل بھی ڈرافٹ کا حصہ ہو سکتے ہیں۔

لونگی نگیڈی، گس ایٹکنسن، کرس واکس، اولی پاپ، اینجیلو میتھیوز، جورڈن کوکس، ٹام کرن کا نام بھی زیرغور ہے۔ جبکہ مجیب الرحمان، حضرت اللہ زازئی، جیمز وینس، کیئرن پولارڈ، نوین الحق کا نام بھی ڈرافٹ میں متوقع ہے۔ بین ڈکٹ، ایشٹن اگر، ڈینئل سیمز، کرس جورڈن، داسن شناکا، ٹم سیفرٹ، چریت اسالنکا، جانسن چارلس کا نام بھی زیر غور ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں