0

لاہور ہائیکورٹ نے سزائے موت کے ملزم کو بری کردیا

لاہور(نیا محاذ)لاہور ہائیکورٹ نے سزائے موت کے ملزم عدیل کی اپیل کو منظور کرتے ہوئے بری کردیا۔

نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چودھری کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے ملزم عدیل کی اپیل پر سماعت کی۔اس دوران ملزم کی جانب سے عثمان نسیم ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ گواہوں کی موجودگی موقع پر ثابت نہیں ہوئی۔

بعدازاں عدالت نے سزائے موت کے ملزم عدیل کی اپیل کو منظور کرتے ہوئے بری کردیا۔

یاد رہے کہ ملزم پر مقتول غلام مرتضی کو قتل کرنے کا الزام ہے، ملزم کو ٹوبہ ٹیک سنگھ عدالت نے 2021 میں سزائے موت کا حکم سنایا تھا جبکہ ملزم کے خلاف ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس نے 2018 میں مقدمہ درج کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں