0

اسلحہ ساز کمپنیوں نے گزشتہ سال کتنے سو ارب ڈالر کا جنگی سامان فروخت کیا۔۔؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں

سٹاک ہوم(نیا محاذ)اسلحہ ساز کمپنیوں نے گزشتہ سال کتنے سو ارب ڈالر کا جنگی سامان فروخت کیا۔۔؟ اس حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آئی ہیں ۔سٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹیٹیوٹ (سپری) کی حالیہ رپورٹ کے مطابق عالمی تنازعات اور جنگوں نے اسلحہ ساز کمپنیوں کی چاندی کر دی۔دنیا بھر میں جاری تنازعات، یوکرین روس جنگ اور غزہ میں اسرائیلی جارحیت کا سب سے زیادہ فائدہ اسلحہ بنانے والی امریکی کمپنیوں کو ہوا۔گزشتہ سال ہتھیار بنانے والی دنیا کی ٹاپ 100 کمپنیوں نے مجموعی طور پر 632 ارب ڈالرز کا جنگی ساز و سامان فروخت کیا۔
“جنگ ” میں شائع ہونیوالی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال دنیا بھر میں فروخت ہونے والا 50 فیصد جنگی سامان صرف امریکی کمپنیوں نے بنایا تھا۔گزشتہ برس امریکی کمپنیوں نے 317 ارب ڈالر زکے ہتھیار فروخت کیے جبکہ چینی کمپنیاں 130 ارب ڈالر مالیت کے ہتھیاروں کی فروخت کے ساتھ دوسرے نمبر پررہیں۔ٹاپ 100کمپنیوں کی فہرست میں 3 بھارتی کمپنیاں بھی شامل ہیں تاہم پاکستان کی کوئی کمپنی موجود نہیں۔فہرست میں ٹاپ 10کمپنیوں میں چین کی3 ، روس اور برطانیہ کی ایک، ایک کمپنی شامل ہے، یوکرین کی جنگ سے جنگی سامان بنانے والی روسی کمپنیوں نے 25 ارب ڈالرز سے زیادہ کے ہتھیار فروخت کیے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں