0

مدارس کا تعلق تعلیم سے ہے ، انہیں وزارت تعلیم سے ہی منسلک ہونا چاہئے: طاہر اشرفی

لاہور (نیا محاذ ) پاکستان علماءکونسل کے سربراہ علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ مدارس کا تعلق تعلیم سے ہے ، انہیں وزارت تعلیم سے ہی منسلک ہونا چاہئے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سربراہ پاکستان علماءکونسل علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ یہ بڑی عجیب بات ہے آپ کہتے ہیں مدارس کا الحاق وزارت صنعت کے ساتھ کریں،وزارت تعلیم کے ساتھ نہ کریں، اس معاہدے پر بہت وقت لگا، شفقت محمود اور دیگر بڑی شخصیات کا اہم کردار تھا۔
انہوں نے کہا کہ مدارس کے 15بورڈز میں سے 10ایک طرف کھڑے ہیں، اب تک 18ہزار مدارس کی رجسٹریشن ہوچکی ہے، اب آپ کہتے ہیں نظام کو بدلیں، روز معاہدہ کریں اور روز نظام بدلیں ایسے تو یہ کھیل بن جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ مدارس وزارت تعلیم کے ساتھ منسلک ہونے چاہئیں ناکہ وزارت صنعت کے ساتھ، لاکھوں کی تعداد میں طلبا مدارس میں پڑھ رہے ہیں، مدارس کے مستقبل کے ساتھ نہ کھیلا جائے۔
حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ مدارس کے معاملے کو سیاست کی نذر نہیں ہونا چاہئے، مدارس کے مستقبل کو سیاسی مقاصد کے ساتھ کھیلنے نہیں دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں