لاہور(نیا محاذ)پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما جاوید بدر نےمسلم لیگ کے صدر نوازشریف کے نام کھلے خط میں ماضی میں الزام تراشی پر معافی مانگ لی۔نجی ٹی وی چینل سٹی 42نیوزکے مطابق جاوید بدر نے خط کے متن میں کہا ہے کہ نوازشریف سے اپنی گستاخیوں ،الزام درازی پر معافی مانگتا ہوں،آپ کیخلاف جھوٹا پروپیگنڈا کرنے پر معافی مانگتا ہوں ، خط میں کہا گیا ہے کہ امید ہے آپ میری غلطیوں کو نادانی سمجھ کر معاف کر دیں گے،یہ خط کسی دباؤ یا لالچ نہیں ،اپنے ضمیر کی آواز پر لکھ رہا ہوں ،جاوید بدر کا مزید کہناتھا کہ پاکستان میں استحکام پیدا کرنے پر اور آپ کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ،زندگی میں کبھی ملاقات ہوئی تو آپ کے سامنے غلطیوں کا اعتراف کرونگا۔
0