0

بانی پی ٹی آئی کیخلاف ملک بھر میں درج مقدمات کی تعداد186تک پہنچ گئی

اسلام آباد(نیا محاذ)بانی پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف ملک بھر میں درج مقدمات کی تعداد186تک پہنچ گئی،اسلام آباد ہائیکورٹ جمع کروائی گئی رپورٹ کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق وزارت داخلہ کی رپورٹ کہا گیا ہے کہ پنجاب میں بانی پی ٹی آئی کیخلاف 99مقدمات درج ہیں،اسلام آبادپولیس کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں بانی پی ٹی آئی کیخلاف 74مقدمات درج ہیں۔

ایف آئی اے رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے میں بانی کیخلاف7مقدمات اورانکوائریز زیرالتوا ہیں جبکہ نیب میں بانی پی ٹی آئی کیخلاف 3مقدمات زیرالتوا ہیں۔توشہ خانہ فوجداری کیس میں سزا کیخلاف بانی پی ٹی آئی کی اپیل زیرالتوا ہے،بانی پر اکتوبر، نومبر اور دسمبر احتجاج کے تناظر میں بھی مقدمات درج ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں