کراچی (ویب ڈیسک) ساحل سمندر پر کراچی پولیس کے اہلکاروں کا نیا کارنامہ سامنے آ گیا، لڑکا لڑکی سے بدتمیزی اور رشوت لینے پر ایس ایچ او سمیت 5 اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا۔آج نیوز کے مطابق ڈی آئی جی ساؤتھ کراچی نے کہا ہے کہ رشوت لینے کے الزام پر ایس ایچ او ساحل سمیت 5 پولیس اہلکار معطل کر دیا گیا ہے، معاملے پر مزید کارروائی جاری ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ اہلکاروں پر جوڑے سے بدتمیزی اور ان سے 50 ہزار روپے رشوت طلب کرنے کا الزام ہے۔پولیس حکام کا مزید کہنا تھا کہ واقعہ گزشتہ روز سی ویو کے ساحل تھانے کی حدود میں پیش آیا تھا۔
0