0

26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں پر فیصلے تک جوڈیشل کمیشن کااجلاس موخرکیا جائے،جسٹس منصور علی شاہ کا چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط

اسلام آباد(نیا محاذ)سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے جوڈیشل کمیشن کا 6دسمبر کا اجلاس موخر کرنے کیلئے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط لکھ دیا۔نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط لکھا ہے،خط میں کہا گیا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کا 6دسمبر کا اجلاس موخر کیا جائے، 26ویں آئینی ترمیم کے تحت جوڈیشل کمیشن کی تشکیل نوکی گئی تھی،26ویں آئینی ترمیم کیخلاف 2درجن سے زائد درخواستیں زیرالتوا ہیں،26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستیں منظور بھی ہوسکتی ہیں، مسترد بھی،26ویں ترمیم کیخلاف درخواست منظور ہوئیں تو جوڈیشل کمیشن کے فیصلوں کی وقعت ختم ہو جائےگی۔خط میں مزید کہاگیاہے کہ ایسی صورتحال ادارے اور ممبران کیلئے شرمندگی کا باعث بنے گی،جسٹس منیب، میں نے بطور اکثریتی ارکان31اکتوبر کے اجلاس میں 26ویں ترمیم کیخلاف درخواستوں کو مقرر کرنے کا فیصلہ کیاتھا،اس فیصلے کے باوجود کیس فل کورٹ میں مقرر نہیں کیاگیا، ابھی تک چیف جسٹس یا رجسٹرار کی جانب سے اس پر جواب بھی نہیں آیا، 26ویں آئینی ترمیم فل کورٹ کو 184تین کا مقدمہ سننے سے نہیں روکتی،آرٹیکل 191اےسپریم کورٹ کا فل کورٹ بنچ کو آئینی درخواستوں پر سماعت سے نہیں روکتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں