0

ماہرہ خان کی اصل عمر کیا ہے؟ اداکارہ نے راز افشا کردیا

کراچی (نیا محاز )حال ہی میں اداکارہ ماہرہ خان نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کرتے ہوئے کئی موضوعات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا جس میں ذہنی صحت کا پہلو بھی شامل تھا۔
دوران گفتگو ادا کارہ نے خود کے ذہنی مسائل کا شکار ہونے کا بھی انکشاف کیا۔ انہوں نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ اگر انہیں ذہنی صحت سے متعلق کوئی بیماری لاحق ہے تو اسے ڈاکٹر کی خدمات حاصل کرنے میں دیر نہیں لگانی چاہیئے اور نہ ہی کسی کی مدد لینے میں کسی قسم کی کوئی ہچکچاہٹ محسوس کرنی چاہئے۔
اس موقع پر اداکارہ نے اپنی عمر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میں جلد ہی 40 برس کی ہوجاﺅں گی لیکن میں آج بھی اس وقت کو یاد کرتی ہوں جب میں30 سال کی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ جب میں 30سال کی تھی تو مجھے اپنی صحت کا خیال رکھنا شروع کردینا چاہئے تھا۔
انہوں نے خواتین کو بھی مشورہ دیا کہ وہ اپنی صحت پر خاص توجہ دیں اور اس کے لئے کوئی غفلت نہ برتیں۔
ماہرہ خان نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں یہ آگاہی حاصل ہونی چاہئے کہ ڈپریشن شرمندگی نہیں بلکہ بیماری ہے جس کا علاج موجود ہے، اس کی ادویات ہیں اور اسے بہتر بنانے کے لئے ماہرین بھی دستیاب ہیں، اس لئے ہر کسی کو اس پر بات کرنی چاہئے۔
اداکارہ نے اعتراف کیا کہ جب ان کی دماغی حالت بہت زیادہ خراب تھی تو ادویات نے ہی ان کی سب سے زیادہ مدد کی، اس کے بعد رب سے تعلق اور دوستوں ، خاندان اور ان کے بیٹے اذلان کی مدد سے وہ ڈپریشن سے نکلنے میں کامیاب ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں