0

شاختیں اور علامتیں آپ کو بچپن ہی سے عطا کر دی جاتی ہیں اورآپ انہیں اپنے ساتھ لیے پھرتے ہیں،تم نے ہمیشہ لفظوں کے ہیر پھیر سے کام لیا

مصنف:ڈاکٹر وائن ڈبلیو ڈائر
ترجمہ:ریاض محمود انجم
قسط:62
کیوں؟
کیونکہ ظاہر ہے کہ وہ امیر طبقے سے تعلق نہیں رکھتا
مجھے نہیں معلوم۔ اس کے پاس بہت سی آسائشات ہیں
اور وہ خوبصورت کرسیاں بناتا ہے۔
وہ کیبنٹ بناتا ہے
نہیں، قطعی نہیں!
بہر حال، ایک بڑھئی اور ایک ترکھان
نہیں قطعی نہیں!
لیکن تم نے یہی کہا تھا
میں نے کیا کہا تھا؟
کہ اس نے کرسیاں بنائیں اور وہ ایک ترکھان اور بڑھئی تھا
بالکل درست، تب تو وہ ابھی ناپختہ کار ہے؟
شاید!
کیا تمہارا مطلب یہ ہے کہ ایک چڑیا پیشہ ور گلوکارہ ہے یا محض اسے گانے کا شوق ہے؟
میں کہتا ہوں کہ وہ محض ایک پرندہ ہے
اور میں کہتا ہوں کہ وہ محض ایک انسان ہے
بالکل درست! تم نے ہمیشہ لفظوں کے ہیر پھیر سے کام لیا۔
آپ کی ذات کی ان شناختوں و علامتوں کا آغاز کیسے ہوا؟
آپ کے ماضی کی ان شناختوں اور علامات کی2 اقسام ہیں۔ پہلی قسم کا اظہار دوسرے لوگوں کی طرف سے ہوتا ہے۔ یہ شاختیں اور علامتیں آپ کو بچپن ہی سے عطا کر دی جاتی ہیں اورآپ انہیں آج تک اپنے ساتھ لیے پھرتے ہیں۔ دوسری قسم کی شناختیں اور علامتیں وہ ہیں جنہیں آپ اس لیے اپنا لیتے ہیں کہ آپ غیرآرام دہ اور مشکل کاموں سے بچنا چاہتے ہیں۔
(جاری ہے)
نوٹ: یہ کتاب ”بک ہوم“ نے شائع کی ہے (جملہ حقوق محفوظ ہیں)ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں