لاہور (ویب ڈیسک) گیس پریشر میں کمی کی افواہوں پر سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) کی وضاحت بھی آگئی اور ایسی خبروں کو من گھڑت قرار دیا، ترجمان کا کہنا تھا کہ سوئی ناردرن مناسب پریشر کے ساتھ صارفین کو گیس فراہم کر رہا ہے۔ترجمان کے مطابق سوئی ناردرن سردیوں کے دوران خاص طور پر کھانا بنانے کےاوقات میں صارفین کو گیس کی فراہمی جاری رکھے گی، اس سلسلے میں تمام تر کوششیں کی جا رہی ہیں۔ مزید یہ کہ گیس مناسب پریشر کے ساتھ فراہم کی جارہی ہے اور فی الحال کہیں بھی کم پریشر کا مسئلہ در پیش نہیں۔ ہمارے معزز صارفین گیس پریشر کی شکایات کی صورت میں، براہ کرم فوری طور پر 1199 پر کال کریں۔ صارفین کے درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔
0