لاہور(نیا محاذ)ٹی وی ڈراموں کی معروف اداکارہ سویرا ندیم کی والدہ ملک النساء علالت کے بعد لاہور میں انتقال کر گئیں ۔سویرا ندیم نے والدہ کے انتقال کی اطلاع انسٹاگرام پر مداحوں کو دیتے ہوئے لکھا کہ میری پیاری ماں، ہماری زندگی کی خوشی اور فخر اس دنیا کو چھوڑ گئیں۔انہوں نے کہا کہ میری ماں نے دل کی گہرائیوں سے پیار کیا اور ہر اس شخص کو بہت یاد کیا جو انہیں جانتا تھا اور جن کی زندگی کو انہوں نے چھوا تھا۔معروف اداکارہ نے لکھا کہ ناقابل فراموش ، مشکل کارڈز کے سامنے بہادری سے اس کا مقابلہ کیا ، انہوں نے مزید لکھا کہ آپ ملکہ ہیں اور ہمیشہ رہیں گی۔
0