کراچی (نیا محاذ)پاکستان سٹاک ایکس چینج میں تاریخ رقم ہو گئی، 100انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا۔نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پاکستان سٹاک ایکس چینج میں زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی،ہنڈرڈانڈیکس میں1077پوائنٹس کا اضافہ ہو گیا،100انڈیکس تاریخ میں پہلی بار ایک لاکھ پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا،100انڈیکس ایک لاکھ346پوائنٹس پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔صرف 17ماہ میں انڈیکس نے 40ہزار سے ایک لاکھ پوائنٹس کا سنگ میل عبور کیا۔
0