0

پیسوں کی خاطر دوست کی جان لینے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا

لاہور ( ویب ڈیسک) گلبرگ پولیس نے پیسوں کی خاطر دوست کو قتل کرنے والے ملزم کو جدید ٹیکنالوجی سے ٹریس کرکے والٹن سے گرفتار کر لیا۔روزنامہ دنیا کے مطابق ملزم عبداللہ شاہد مقتول احسن سلیم کا قریبی دوست تھا جبکہ مقتول بینک آف پنجاب گلبرگ میں منیجر تھا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن نے ایس ایچ او گلبرگ کی سربراہی میں سپیشل ٹیم تشکیل دی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ ملزم عبداللہ شاہد کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں