0

آکسفورڈ یونیورسٹی کے نئے چانسلر کا انتخاب ہوگیا

لندن (ویب ڈیسک) آکسفورڈ یونیورسٹی کے نئے چانسلر کا انتخاب ہو گیا ہے، لارڈ ہیگ آف رچمنڈ، لارڈ ولیم ہیگ، کو آکسفورڈ یونیورسٹی کا نیا چانسلر منتخب کیا گیا ہے۔آج نیوز کے مطابق لارڈ ولیم ہیگ آئندہ برس کے آغاز میں 10 برس کے لیے چانسلر کا عہدہ سنبھالیں گے۔ وہ آکسفورڈ یونیورسٹی کی 800 سالہ تاریخ میں 160 ویں چانسلر منتخب ہوئے ہیں۔ لارڈ ہیگ کنزرویٹو پارٹی کے لیڈر کے عہدے پر بھی فائز رہ چکے ہیں۔

یہ بھی یاد رہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے بھی آکسفورڈ یونیورسٹی کی چانسلر شپ کے لیے کاغذات جمع کروائے تھے مگر یونیورسٹی کی جانب سے جاری ہونے والی حتمی فہرست میں ان کا نام شامل نہیں تھا۔آکسفورڈ یونیورسٹی کےچانسلرکےامیدواروں کی لسٹ سےبانی پی ٹی آئی باہر کردیا گیا ہے، لیکن کچھ پاکستانی ابھی بھی اس دوڑ میں شامل ہیں۔واضح رہے کہ 16 اکتوبرکو آکسفورڈ یونیورسٹی نے 38 امیدواروں کی لسٹ جاری کی تھی جس میں عمران خان کا نام شامل نہیں تھا اس سے دو روز قبل ہی برطانوی اخباردی ٹائمز نے رپورٹ دی تھی کہ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کے کاغذات جمع کروانے کے بعد پہلی بار آکسفورڈ یونیورسٹی چانسلر کے انتخاب میں مشکل میں پڑ گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں