بہاولپور (ویب ڈیسک) بہاولپور کے علاقے علی کھاڑک میں گھر میں جنریٹر کا دھواں بھرنے سے باپ اور بیٹا جاں بحق ہو گئے۔ریسکیو ذارئع کے مطابق دھواں بھرنے سے خاتون سمیت بے ہوش ہونے والے 2 افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔جاں بحق ہونے والے باپ بیٹے کی لاشیں اہلِ خانہ کے حوالے کر دی گئی ہیں۔
روزنامہ جنگ کے مطابق گھر میں شادی کی تقریب تھی، اس موقع پر رات گئے کمرے میں جنریٹر کا دھواں بھر گیا تھا جس سے یہ سانحہ رونما ہوا۔