0

بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کیخلاف احتجاج کرنے والا ہندو مذہبی رہنما ڈھاکہ ایئرپورٹ پر گرفتار کرلیا گیا

ڈھاکہ (ویب ڈیسک) بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے خلاف احتجاج کرنے اور ہندوؤں کو ورغلانے والے ہندو مذہبی رہنما کرشنا داس پرابھو کو گرفتار کرلیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیشی ہندو مذہبی رہنما کو پیر کے روز ڈھاکہ ایئرپورٹ پر گرفتار کیا گیا۔ انہیں ملک سے باہر جانے سے روک دیا گیا جبکہ انہیں گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ کرشنا پرابھو کو ڈھاکہ پولیس کی ڈٹیکٹیو برانچ نے حراست میں لیا۔ دوسری جانب بھارتی وزارت اطلاعات و نشریات کے مشیر نے الزام عائد کیا ہے کہ محمد یونس کی عبوری حکومت نے کرشنا داس پر غداری کا الزام لگایا ہے۔ مقامی ہندو گروپس کے مطابق یہ گرفتاری عبوری حکومت کے خلاف احتجاج کے دوران ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں