0

جسٹس طارق محمود جہانگیری ڈگری کیس؛جسٹس صلاح الدین پنہور کی سربراہی میں 2رکنی بنچ کا سماعت سے انکار

کراچی(نیا محاذ)سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس صلاح الدین پنہور کی سربراہی میں 2رکنی بنچ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری ڈگری کیس کی سماعت سے انکار کردیا۔نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری سے متعلق درخواستیں پر سماعت ہوئی،کیس میں پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین سینیٹر فاروق نائیک نے وکالت نامہ پیش کیا،جسٹس صلاح الدین پنہور کی سربراہی میں 2رکنی بنچ نے کیس کی سماعت سے انکار کر دیا،مزید ایکشن نہ لینے کے حکم امتناع میں توسیع کرتے ہوئے کیس کی سماعت 19دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں