0

ایران کی یونیورسٹی میں نوجوان لڑکی ایسالباس پہن کر باہر نکل آئی کہ ہنگامہ برپا ہو گیا

تہران (ویب ڈیسک) ایران کی یونیو رسٹی میں چند روز قبل زیرجامہ میں چہل قدمی کرنے پرگرفتار طالبہ کو رہا کردیا گیا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کی عدلیہ نے طالبہ کے خلاف فرد جرم عائد نہیں کی۔ عدلیہ کے ترجمان اصغر جہانگیر کا کہنا ہے کہ لڑکی کے ہسپتال میں معائنہ پر اس کی بیماری ظاہر ہوئی ، جس کےبعد اس کو اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا ہے اور اس کے خلاف کوئی عدالتی مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔

رواں ماہ کے شروع میں ایک طالبہ کی فوٹیج آن لائن وائرل ہوئی تھی جس میں اسے تہران کی اسلامی آزاد یونیورسٹی میں زیرجامہ میں چہل قدمی کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں