0

فیفا ورلڈکپ کوالیفائرمیچ میں سعودی عرب کو انڈونیشیا سے اپ سیٹ شکست

جکارتہ (نیا محاذ) فیفا ورلڈکپ 2026 کے کوالیفائر میچ میں انڈونیشیا نے سعودی عرب کو 2 گول سے اپ سیٹ شکست دے دی۔ جکارتہ کے سٹیڈیم میں فیفا ورلڈکپ 2026 کے ایشیئن کوالیفائر کے میچ میں انڈونیشیا کی ٹیم پہلے منٹ سے ہی سعودی کھلاڑیوں پر حاوی رہی، پہلے ہاف کے 32ویں منٹ میں مارسیلینو نے گول کر کے انڈونیشیا کو برتری دلوائی۔ بعد ازاں میچ کے 57ویں منٹ میں بھی دوسرا گول مارسیلینو نے کیا اور یوں انڈونیشیا کو 0-2 کی برتری حاصل ہوگئی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔ سعودی ٹیم کے کھلاڑیوں نے متعدد بار گول کی کوشش کی مگر انہیں کامیابی نہیں مل سکی۔ سعودی عرب کو اپ سیٹ شکست دینے کے بعد گروپ سی میں انڈونیشین ٹیم کی پوزیشن تیسری اور ورلڈکپ میں کوالیفائی کی راہ بھی ہموار ہوگئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں