0

ڈسپلن کی خلاف ورزی، فاسٹ بولر الزاری جوزف کو 2میچز کیلئے معطل کردیاگیا

بارباڈوس(نیا محاذ)کرکٹ ویسٹ انڈیز نے فاسٹ بولر الزاری جوزف کو 2میچز کیلئے معطل کردیا۔نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق الزاری جوزف کو انگلینڈ کیخلاف تیسرے ون ڈے میں ڈسپلن کی خلاف ورزی پر معطل کیا گیا،باربا ڈوس میں فاسٹ بولر الزاری جوزف فیلڈ چھوڑ کر باہر آگئے۔

کرکٹ ویسٹ انڈیز کاکہنا ہے کہ پروفیشنل ازم اور سالمیت کے اعلیٰ معیار برقرار رکھنے کیلئے فیصلہ کیا گیا، واقعہ ڈسپلن اور پروفیشنل ازم کے اصولوں کے خلاف ہے،فاسٹ بولر الزاری جوزف نے واقعہ پراظہار افسوس کرتے ہوئے معافی مانگی ہے۔یاد رہے کہ الزاری جوزف کپتان کے فیلڈ سیٹ کرنے پر احتجاج کرکے باہر چلے گئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں